’’ہمسایہ ملک مقبوضہ کشمیر میں ماحول ساز گار بنائے ‘‘

’’ہمسایہ ملک مقبوضہ کشمیر میں ماحول ساز گار بنائے ‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یہ وقت ماضی کو دفن کرنے کر کے آگے بڑھنے کا ہے ٗ امن عمل اور بامقصد ماحول کیلئے ہمسائیہ ملک کو خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں ماحول سازگار بنانا ہو گا۔نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جارح پڑوسی کے باوجود پاکستان خطے کی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ٗ غیر حل شدہ تنازعات غربت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ٗ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ پاکستان کی کوششوں سے ہوا ٗ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی دے رہے ہیں۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تمام تنازعات کا حل پرامن اور باوقار طریقے سے کرنا چاہتے ہیں ٗ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ مقبوضہ کشمیر ہے ٗ اس کے چل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ٗ افغانستان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا افغانستان میں امن خطے کیلئے ضرورت ہے اور اس کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Watch Live Public News