استعفے دیں یا نہیں، پیپلز پارٹی نے سی ای سی اجلاس بلا لیا

استعفے دیں یا نہیں، پیپلز پارٹی نے سی ای سی اجلاس بلا لیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کی جانب سے کہا گیا کہ استعفوں کے معاملہ پر سی ای سی کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کیا ہے۔ سی ای سی کے فیصلہ سے پی ڈی ایم قیادت اور آپ کو مطلع کردیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جواب کے منتظر رہیں گے، امید ہے پی پی جمہوری رویہ اپنائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔