لاہور(پبلک نیوز) شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی شہباز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کے وکی اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب شہبازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ایف آئی اے کے حکام عدالت میں موجود تھے۔عدالتی حکم کے باوجود ائیر پورٹ روکنا افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا شہباز شریف نے توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی لیکن کرونا کی وجہ سے وہ فکس نہیں ہو سکی ۔ اگر عدالت کے حکم کو وفاقی حکومت ایسے ٹریٹ کرے گی تو نظام کیسے چلے گا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا شہباز شریف کی اس درخواست پر آفس نے اعتراض لگایا ہے۔ اعتراض لگا ہے کہ شہباز شریف پہلے متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔ بعدازں لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت کا درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
اعظم نزیر تارڑ نے کہا عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کو ائیر پورٹ روکنا افسوسناک ہے۔ شہباز شریف نے توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی لیکن کورونا کی وجہ سے سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکی ۔ اگر عدالت کے حکم کو وفاقی حکومت ایسے کرے گی تو نظام کیسے چلے گا۔