نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم: زمین کے حصول پر کام شروع

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم: زمین کے حصول پر کام شروع

لایور (پبلک نیوز) نیا پاکستان ہاؤسنگ اسیکم کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریری جواب جمع۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسیکم کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے نو شہروں میں گھر بنائے جارہے ہیں۔

رینالہ خورد ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں 859، لودھراں سٹی میں 893، لیہ سٹی میں 124، قائدآباد ڈسٹرکٹ خوشاب میں 1211، سیالکوٹ میں 2341 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ چینوٹ میں 600، حضرو میں 582، بھکر میں 176،چشتیاں میں ، 1144گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

نیا پاکستان سیکم کے تحت لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد میں سستے گھر بنانے کے لیے زمین کے حصول پر کام شروع کردیا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسیکم کے تحت تین سال کے عرصے میں گھروں کی مکمل تعمیر ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔