کراچی ( پبلک نیوز) سندھ کے سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی مختلف اضلاع کی عدالتوں سے 91 سول ججز کے تبادلے کر دیئے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی عباسی کا کراچی ویسٹ سے جیکب آباد تبادلہ کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا سیف اللّٰہ کا کراچی جنوبی سے ٹھٹھہ تبادلہ کیا گیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار کا کراچی جنوب سے شرقی تبادلہ کر دیا گیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ سید عمران امام زیدی کا کراچی شرقی سے وسطی تبادلہ ہوا ہے۔