ویب ڈیسک:پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آٗئی رہنماء عمر ایوب کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی راہداری ضمانت 9 جنوری تک منظور کرتے ہوئےعمر ایوب کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیدیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی کی درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔عدالت نے عمیر نیازی کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے عمیر نیازی کو 20 دنوں کی راہداری ضمانت دیتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما و ممبران قومی اسمبلی پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔شاندانہ گلزار ،ارباب عامر ایوب اور ارباب شیر علی پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ممبران قومی اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردیں۔
درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔
وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بعد درخواست گزاروں پر مقدمات درج کئے گئے ہے،درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہے۔