اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، وزیر اعظم 20 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے، ذرائع

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب، وزیر اعظم 20 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے،وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعظم 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ نیویارک جائیں گے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر حکام بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے ہم منصب وزرائے خارجہ سے متعدد ملاقاتیں متوقع ہیں ۔اسحاق ڈار کے مختلف ہم منصبوں سے دوطرفہ اور علاقائی امور پر اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

Watch Live Public News