(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے اکتوبر میں قومی اسمبلی و سینیٹ میں نئے صوبوں پر بحث کرانے کا اعلان کردیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس نہیں ہورہے ہیں۔ اکتوبر میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس ہورہے ہیں ان میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی۔نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد صوبہ بننے نہیں جارہا ہے۔ اسلام آباد ایک نئے گورننس ماڈل کو اختیار کرنے جارہا ہے۔ اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں۔