وفاقی دارالحکومت کی الگ اسمبلی کیلئے مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا، ذرائع

وفاقی دارالحکومت کی الگ اسمبلی کیلئے مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی الگ اسمبلی کیلئے مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مستقبل کا نیا نقشہ وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا گیا، مجوزہ ڈرافٹ اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی نے وزیراعظم کو پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ڈرافٹ میں اسلام آباد کی 27 رکنی اسمبلی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے،اسلام آباد کی اپنی اسمبلی، چیف ایگزیکٹو اور 27 انتظامی محکمے ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسمبلی کے 21 ارکان براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب کرنے کی تجویز ہے،قومی اسمبلی کے ہر حلقے سے اسلام آباد اسمبلی کی 7 نشستیں رکھنے کی تجویز ہے۔

Watch Live Public News