گلگت بلتستان: رکن اسمبلی امام مالک کی رکنیت معطل، پوسٹل بیلٹس کی دوبارہ گنتی کا حکم

گلگت بلتستان: رکن اسمبلی امام مالک کی رکنیت معطل، پوسٹل بیلٹس کی دوبارہ گنتی کا حکم
کیپشن: گلگت بلتستان: رکن اسمبلی امام مالک کی رکنیت معطل، پوسٹل بیلٹس کی دوبارہ گنتی کا حکم

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان الیکشن ٹریبونل نے عطاء اللہ بنام سید امام مالک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رکن اسمبلی سید امام مالک کی رکنیت معطل کردی۔

ٹریبونل نے حکم دیا ہے کہ پانچ روز کے اندر تمام پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کی جائے۔ اس حوالے سے آرڈر 85 اور سیکشن 95 کے تحت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سید امام مالک نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں جی بی-16 دیامر سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا اور اپنے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عطاء اللہ کو 24 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ کامیابی کے بعد وہ استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئے تھے۔

عطاء اللہ نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری پروویژنل فارم 49 کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فارم 49 جاری کرتے وقت پوسٹل بیلٹس کی گنتی نہیں کی گئی اور فارم 47 کی بنیاد پر پروویژنل فارم 49 جاری کیا گیا۔

ٹریبونل کے حالیہ فیصلے کے بعد پوسٹل بیلٹس کی دوبارہ گنتی سے انتخابی نتیجے پر ممکنہ اثرات کا تعین ہوگا۔

Watch Live Public News