ہلدی سے اپنا وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

ہلدی سے اپنا وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟
بڑھتا ہوا وزن ہر کسی کی پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہلدی سے اپنا وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ ہلدی ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے۔ ہلدی کا استعمال کھانے کو رنگ دینے کے لیے بھی کیا جاتا ہے جبکہ ہلدی کا استعمال صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہلدی کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی کیا جاتا ہے۔ ہاں اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ہلدی اس میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہلدی وزن کم کرنے میں کس طرح مدد کرتی ہے. ہلدی ہمارے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان میں ذیابیطس ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ایسی صورتحال میں اگر آپ ہلدی کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ہلدی میں فینول ہوتے ہیں کہ جس کے اندر سوزش اور موٹاپے کو روکنے والے خصوصیات پائے جاتے ہیں۔ لہذا یہ جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ استعمال کرنے کا طریقہ ایک گلاس دودھ کا گرم کریں اب اس دودھ کو ایک گلاس میں ڈالیں ، اس میں ایک چمچ ہلدی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پی لیں۔ ہلدی اور دار چینی کی چائے گیس پر ایک پین میں ایک کپ پانی ڈالیں۔اس میں آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا پاؤڈر ڈالیں، اسے ابالیں یہاں تک کہ یہ آدھا رہ جائے۔ اب اس میں ایک چائے کا چمچ تازہ ہلدی کا پیسٹ اور آدھا چائے کا چمچ پودینے کا پیسٹ شامل کریں پھر اس کو چھان کر پی لیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔