’آرمی چیف کی تقرری، صدر مملکت کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی ‘

’آرمی چیف کی تقرری، صدر مملکت کو عمران خان کی حمایت حاصل ہوگی ‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آرمی چیف کی تقرری میں آئینی ذمہ داری اداکریں گے جس میں پارٹی چیئرمین کی حمایت بھی شامل ہوگی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔