پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کی متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے 10 روزہ کیمپ کل سے شروع ہو گا، قومی ویمن ٹیم 28 ستمبر کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر کو شروع ہو گا۔Fatima Sana ruled out of ACC Women's T20 Asia Cup
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 18, 2022
Details here ⤵️ https://t.co/QrfIOqckZ7
لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاطمہ ثناء ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فاطمہ ثناء کو 4 ہفتے کے لیے آرام تجویز کیا ہے۔