مکہ مکرمہ ( ویب ڈیسک)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے وسط تک غار حرا ثقافتی مرکز زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا جس کے تحت اب سعودی عرب جانے والے عقیدت مندوں کیلئے غار حرا تک جانے کیلئے آرام دہ انتظامات مکمل کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے غار حرا ثقافتی مرکز قائم کیا ہے جس کے تحت پہاڑ کے آغاز پر ایک ثقافتی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں پر زائرین سنٹر ٗ القرآن کریم عجائب گھر ٗ الوحی نمائش ٗ تجارتی مرکز اور دیگر سہولیات میسر کی جائیں گی ۔ زائرین کے آرام اور سکیورٹی کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں۔جبل النور مسجد الحرام سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ 67ہزار مربع میل رقبے پر واقع ہے ٗ یہاں پر سعودی حکومت کی طرف سے جدید انتظامات کئے گئے ہیں جس کے تحت پہاڑ کے نچلے حصے سے لیکر چوٹی تک تمام سہولیات باہم میسر کی گئی ہیں ٗ غار حرا تک جانے کیلئے ایک آرام دہ راستہ بھی بنایا گیا ہے۔