اسلام آباد( پبلک نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر ہم کسی صورت بھی تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں ٗ آج مذاکرات کا ایک اور دور ہو گا ٗ ملاقات کے بعد اچھی خبر آئے گی ٗ ملکی سالمیت کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے پالیسی بیان آئے گا ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبح تین بجے تحریک لبیک سے میٹنگ ختم ہوئی ٗ ساری اسمبلی عاشق رسول ہے ٗ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ناموس رسالتﷺ پر کسی صورت بھی لبیک سے پیچھے نہیں ہیں لیکن اس پاکستان کی حفاظت کیلئے ٗ دفاع کیلئے ٗ سالمیت کیلئے آج ایک پالیسی بیان عمران خان دیںگے ۔ ملک کے حوالے سے بہتر خبریں آئیں گی ۔مزید برآں شیخ رشید نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کا نام عمران خان نے اس نے شکست نہیں سیکھی ہوئی ٗ میں نے ان سےایک جملہ چوری کیا ہے جو میں استعمال کرتا ہوں ٗ وہ جملہ ہے’’ ہارتا وہ ہے ٗ جو ہار مانتا ہے ‘‘۔ آپ کا نام جدوجہد ہے ٗ آپ انشا اللہ ان اسلام دشمنوں اور دشمنوں کو شکست دیں گے ٗ یہ مولا کا فیصلہ ہے اور مولا نے جو فیصلے کسی کی تقدیر میں لکھے ہوتے ہیں ٗ وہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے ٗ جس کو چاہتا ہے ذلیل کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کے سب دشمن شکست کھائیں گے ٗ یہ چھوٹی چھوٹی 35کلو میٹر کی پگڈیڈیاں ٗ آپ کا مسئلہ اس سے بہت بڑا ہے۔اللہ آپ کو پاکستان میں عروج دے گا اور پاکستان آپ کے ہاتھوں میں معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے ٗ جس طرح کرپٹ لوگوں نے ملک کو تباہ کیا ٗ یہ کیا سوچ کر بیٹھے ہوئے ہیں ٗ یہ بھی اللہ کا آپ پر احسان ہے کہ تھکی ہوئی اپوزیشن ملی جس کے رنگ پسٹن ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔