وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی بھارتی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

tirpathi
کیپشن: tirpathi
سورس: google

ویب ڈیسک :وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو  بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق وائس ایڈمرل ترپاٹھی 30 اپریل کو بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسی دن بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار سبکدوش ہو رہے ہیں۔
 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل ترپاٹھی 15 مئی 1964 کو پیدا ہوئے اور یکم جولائی 1985 کو بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ مواصلات اور الیکٹرانک وارفیئر میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں اور اپنے 39 سالہ طویل کیریئر کے دوران مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

انہوں نے آئی این ایس وناش، آئی این ایس کرچ اور آئی این ایس ترشول جیسے جنگی جہازوں کی کمان سنبھالی ہے۔ وائس ایڈمرل ترپاٹھی کو ان کی نمایاں اور شاندار خدمات کے لیے اتی وششٹھ سیوا میڈل اور نیوی میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News