(ویب ڈیسک ) وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں دفتری اوقات کار کی پابندی نہ ہونے کے باعث گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ بائیو میٹرک کے لیے ملازمین کو فی الفور رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 22 اپریل سے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔