باطل جتنا بھی طاقتور ہو، اسے مٹنا ہی ہوتا ہے

باطل جتنا بھی طاقتور ہو، اسے مٹنا ہی ہوتا ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغامات میں قوم کو نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانیوں پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی فلاح کا راستہ ہے اور اسی راستے پر چل کر ترقی مل سکتی ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغامات میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی نے امت مسلمہ کو نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانیوں پر عمل پیرا ہونے اور قربانی کے اس عظیم واقعہ سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کے دوران عوام کو لازمی عالمی وبا کی ایس او پیز پر عمل کرنا چاہئے، حضرت امام حسین ؑ نے ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا اور شہادت قبول کرنا گوارا کر لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ باطل جتنا بھی طاقتور ہو، جس قدر عروج پر چاہے ہو لیکن اس نے آخر کار مٹنا ہی ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؑ کے جذبہ شہادت و ایثار کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفق عطا فرمائے، ہم ملک و ملت کی سربلندی کیلئے اسی پیغام پر عمل کر کے عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں امت مسلمہ کیلئے عظیم درس اور تاقیامت عزم و استقلال کی نشانی ہیں۔

Watch Live Public News