پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے مسلم لیگ ن نے اہم فیصلہ کرلیا

پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے مسلم لیگ ن نے اہم فیصلہ کرلیا
لاہور: ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کوبچانے کےلئےمسلم لیگ ن نے اہم فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کےخلاف اعتمادکےووٹ کےلئےگورنرکوتحریری درخواست جمع کرانے پراتفاق کرلیاگیا۔لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے بارے آئینی قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ آئندہ 48 گھنٹوں میں ملاقاتیں کرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔ ن لیگ کی جانب سے اراکین پنجاب اسمبلی اور آزاد اراکین کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔