18 دسمبر کو پوری دنیا انٹرنیٹ پر بس ایک ہی چیز کو سرچ کرتی رہی، سی ای او گوگل

18 دسمبر کو پوری دنیا انٹرنیٹ پر بس ایک ہی چیز کو سرچ کرتی رہی، سی ای او گوگل
فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل نے گوگل کی تاریخ کے تمام انٹرنیٹ سرچیز کے ریکارڈز توڑ دیے۔ گوگل دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے جس پر ہر سیکنڈ 99 ہزار سے زیادہ جبکہ دن بھر میں 9 ارب کے قریب سرچز کی جاتی ہیں۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے انکشاف کیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل نے گوگل کی تاریخ کے تمام انٹرنیٹ سرچیز کے ریکارڈز توڑ دیے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلے جانے فائنل گوگل سرچ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریفک والا دن ثابت ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سال کے دوران سب سے زیادہ ٹریفک 18 دسمبر کو ریکارڈ کیا گیا۔ سی ای او گوگل سندرپچائی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پوری دنیا انٹرنیٹ پر بس ایک ہی چیز کو سرچ کررہی ہے۔ یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ فائنل میں میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر شکست دی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔