”افغانستان کی طرف سے سفیر کو بلانا افسوسناک عمل ہے “

”افغانستان کی طرف سے سفیر کو بلانا افسوسناک عمل ہے “
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان نے افعانستان کی طرف سے اپنے سفیر اور سنیئر سفارتی عملے کو واپس بلانے کے اعلان پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سفیر کی صاحبزادی کے اغوا اور حملے کی تحقیقات اعلیٰ سطحی پر کی جا رہی ہیں اور اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان نے اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغان سفیر، انکے اہلخانہ، سفارت خانے اور قونصل خانے کے عملے کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے،سیکرٹری خارجہ نے افغان سفیر سے ملاقات میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا، جبکہ اس کیس پر اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم مصروف عمل ہے جو بہت جلد حقائق تک پہنچ جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے اپنے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانا افسوسناک ہے، افغان سفیر کی صاحبزادی پر حملے اور اغوا کی وزیراعظم کی ہدایت پر اعلی ترین پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔بھارتی بیان نے نہ صرف اس کی اصلیت عیاں کردی ہیں بلکہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کے حوالے سے پاکستان کے طویل مدتی موقف کو بھی درست ثابت کیا ہے، پاکستان ھمیشہ سے عالمی برادری پر واضح کرتا آیا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرکے اس کے کردار کو گھٹارہا ہے، حالیہ بھارتی بیان بھی اھم ٹیکنیکل فورم کو پاکستان کے خلاف تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کو ثابت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے دوران پاکستان مخلصانہ اور تعمیری انداز میں ایف اے ٹی ایف سے رابطے میں ہے، پاکستان کی پیشرفت پر بھارت بھونڈے زرائع سے شک ظاھر کرنے کا ہرممکن طریقہ اختیار کرتاہے، ماضی میں پاکستان باربار بھارت کے نقلی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے، بھارت کے حالیہ اعتراف کو بھی ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس معاملہ پر مناسب ایکشن کے لئے صدر ایف اے ٹی ایف سے اپروچ کرنے پر غور کررہا ہے، بھارتی حکومت کے حالیہ اعتراف کے بعد ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا جائزہ لینے کیلیئے جوائنٹ گروپ کے شریک چیئرمین کے طور پر بھارت کا کردار مشکوک ہوگیا ہے، ھم ایف اے ٹی ایف پر زور دیتے ہیں کہ اس معاملہ کو دیکھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی کے حوالے سے پراگریس کو کھلے عام ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا ہے، ھم اس مومینٹم کو جاری رکھنے کے لئیے پرعزم ہیں، اس کے لئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کی حمایت اور تعاون حاصل ہے، دھوکہ بازی سے پاکستان پر دباو ڈالنے کی بھارتی کوشش ھمیشہ ناکام رہی ہے، اور اس کوشش کو کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News