امت ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے: خطبہ حج

امت ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے: خطبہ حج
مکہ مکرمہ ( ویب ڈیسک ) امام کعبہ شیخ بندربن عبد العزیز نے کہا ہے کہ رسول ﷺنےفرمایا،تم زمین والوں پررحم کرو،اللہ تم پررحم فرمائےگا،اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، اللہ کی رحمت سےوہی مایوس ہوتاہےجوگمراہ ہوچکا ہو،ایسے عبادت کرو کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے،اللہ نے لوگوں کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا۔ خطہ حج کے موقع پر امام کعبہ شیخ بندربن عبد العزیز نے کہا کہ اللہ نے انسانوں کی معیاری تخلیق کر کے زمین پر بھیجا،اللہ نے فرمایا،اپنے حقوق اوروعدوں کو پورا کرو،اللہ ہمیشہ اچھائی کادرس دیتا ہے،اللہ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا،اپنی نمازوں کی حفاظت کرو،بے شک اللہ تکبرکرنے والوں کو پسند نہیں کرتا،رمضان کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے گئے ہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو والدین سے حسن سلوک سے پیش آؤ،قریبی رشتے داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، خطبہ حج آپس میں مساوات اور ہمدردی کے معاملات کرو،اللہ نے فرمایا اللہ کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراوَ،اللہ نے فرمایا شیطان تمہیں گمراہ کرنے کی کوشش کرےگا۔