ویب ڈیسک: امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا حکومت گرانےکا الزام مسترد کردیا۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کےدوران ترجمان کرائن جین پیئرکاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں امریکی مداخلت کےالزامات سراسرغلط ہیں۔ شیخ حسینہ واجد کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔
مزیدکہابنگلہ دیشی عوام ہی ملک کی حکومت کےمستقبل کاتعین کرسکتےہیں،دو روز قبل بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا تھا حسینہ واجد نےاپنی حکومت ختم ہونے کا الزام امریکا پرعائد کیا ہے۔
بنگلہ دیش گزشتہ ماہ مظاہروں اورتشدد کی لپیٹ میں آگیا تھاجب ملازمتوں کےکوٹے کےخلاف احتجاج ہواتھاجس میں کچھ گروپوں کےلیےسرکاری ملازمتوں کا ایک بڑا حصہ مختص کیا گیا تھا۔