مفتی عبد القوی کو ایکسائز کاسفیر مقرر کرنے کی خبریں،پنجاب حکومت کا فوری ایکشن

مفتی عبد القوی کو ایکسائز کاسفیر مقرر کرنے کی خبریں،پنجاب حکومت کا فوری ایکشن
کیپشن: مفتی عبد القوی کو ایکسائز کاسفیر مقرر کرنے کی خبریں،پنجاب حکومت کا فوری ایکشن

ویب ڈیسک:( دانش منیر) مفتی  عبد القوی کو ایکسائز کا سفیر مقرر کرنے کی خبریں گردش میں آئیں تو پنجاب حکومت نے فوری ایکشن لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ترجمان پنجاب حکومت عظمی بخاری نے نہ صرف تردید کی بلکہ ساتھ ہی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے سخت برہم ہونے اور فوری ایکشن لینے کا حکم بھی صادر کردیا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ذمہ داری کے خلاف فوری ایکشن ہوگا۔حکومتی نوٹس کے بعد سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید کو بھی ہوش آگیا اور چند لمحوں میں ہی ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی محمد آصف کو او ایس ڈی کرنے کا آرڈر جاری کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور ڈپٹی ڈائریکٹرانورسمنٹ اینڈ  آڈٹ قمر الحسن کو ڈائریکٹر ریجن سی کا اضافی چارج سونپ دیا۔

یاد رہے کہ ڈائریکٹر محمد آصف کے تبادلہ پر محکمے کے مختلف دفتروں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر محمد آصف نے کسی بھی اتھارٹی کے احکامات کے بغیر خودساختہ مفتی عبدالقوی کو محکمہ ایکسائز پنجاب کا سفیر مقرر کرکے تعریف کے پل باندھ دیے اور مفتی قوی ون کی اعزازی نمبر پلیٹ بھی تھمادی۔

سارے واقع کے بعد محکمہ کے ڈائرکٹر جنرل فیصل فرید نے بھی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے تمام واقع کی تردید کی اور واضح کیا کہ محکمہ ایکسائز کا کوئی سفیر نہیں اور نہ ہی وینٹی نمبر کی پالیسی شروع کی گئی ہے۔ وینٹی نمبر کے آغاز سے قبل میڈیا کے ذریعے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔