حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز

حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز
اسلام آباد: وزیر اعظم سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی جانب سے حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل اکانومی کے وزن کے مطابق عوام کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی جانب سے حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی سربراہی میں ڈائیریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (DGIP) نے کامیابی کے ساتھ ایک ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے پاسپورٹ کی تمام ادائیگیاں آن لائن وصول کی جائیں گی، اور یوں شہریوں کو بینکوں کی لمبی قطاروں سے نجات مل سکے گی۔ وزیر داخلہ نے اس پراجیکٹ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔اس سلسلے میں ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ادائیگیوں کا یہ آن لائن سسٹم اس ماہ کے آخر تک کام کرنا شروع کر دے گا۔ پاکستان بھر میں کسی بھی جگہ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے پیمنٹ کی جا سکے گی اور شہریوں کو بینک کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔