رجیم چینج سازش میں ملوث تمام کرداروں کا احتساب ہو گا، عمران خان

رجیم چینج سازش میں ملوث تمام کرداروں کا احتساب ہو گا، عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تبدیلی سرکارکی امریکی سازش کے نتیجےمیں تحریک عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 روپےپرتھا۔IMFمعاہدےکےباوجود یہ منہ کے بل گرتاہوا آج224پر پہنچ چکاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چارسو پھیلی معاشی تباہی ثابت کررہی ہےکہ شریفوں میں معیشت یا حکومت چلانےکا کوئی تجربہ نہیں۔ انکی واحد مہارت لوٹ مار،منی لانڈرنگ اور این آر او لینےمیں ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم تبدیلی سرکار کی سازش اور پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال کا شکار کرنے کے تمام ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔