ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے نئی فلم ‘ سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے اگلے پراجیکٹ ‘ سکندر’ کے سیٹ کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کے ہمراہ ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس بھی موجود ہیں۔
مذکورہ تصویر میں سلمان خان اور دونوں فلمساز سامنے رکھے لیپ ٹاپ کی اسکرین میں کچھ دیکھ کر مُسکرا رہے ہیں۔
میگا اسٹار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جوکہ اگلے سال عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
حالیہ بلاک بسٹر فلم ‘اینیمل’ کی کامیابی کے بعد، رشمیکا مندانا ‘ سکندر’ میں ایک بار پھر شائقین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں، سلمان اور رشمیکا کی غیر معمولی جوڑی سے فلمی شائقین میں جوش و خروش پیدا ہونے کا امکان ہے۔