ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم افغانستان میں ہلاک

ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم افغانستان میں ہلاک
کیپشن: ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم افغانستان میں ہلاک

ویب ڈیسک: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک اور اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی آپس کی لڑائی اور انتشار سے آئے روز ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز پراسرار طور پر مارے جا رہے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے حلقوں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب افغانستان کے ضلع اسد آباد، کنڑ میں ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کے رکن، عبدالمنان عرف حکیم اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔

دہشتگرد عبدالمنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکوں، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اسے ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللہ محسود کا دست راست سمجھا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے اہم دہشتگرد سرغنہ کی ہلاکت ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا واضح ثبوت ہے۔

Watch Live Public News