ویب ڈیسک: کوک سٹوڈیو کی بنیاد رکھنے والے روحیل حیات اس وقت بھی الگ ہو گئے تھے جب 2013 میں ساتویں سیزن کی تیاریاں شروع تھیں۔ اس کے بعد ساتویں سے دسویں سیزن تک اسٹرنگز بینڈ نے کوک سٹوڈیو کو چلایا۔ 2017 میں وہ بھی چھوڑ کر چلتے بنے۔ علی حمزہ اور زوہیب قاضی نے گیارہواں سیزن دیا لیکن لوگوں کی جانب سے ہر گزرتے سیزن کے بعد مثبت رجحان کم ہوتا چلا گیا۔
میوزک بینڈ واٹل سائنز کے روحیل حیات نے 2008 میں کوک سٹوڈیو کا آغاز کیا اور اپنے پہلے 6 سیزن انھوں نے ایسے دیئے جو مثالی ثابت ہوئے۔ 2013 تک وہ کوک سٹوڈیو کا حصہ رہے۔ 12 ویں سیزن میں بطور پروڈیوسر انھوں نے ایک بار پھر سے کوک سٹوڈیو کو جوائن کیا۔ لیکن گزشتہ روز انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے سال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اب کوک سٹوڈیو کا حصہ نہیں ہوں۔
I'm sure CS is being planned but not by me.. ???????? SM is a great place to figure out if one is neutral or biased in any way. I'm using it as a tool to measure my own imbalances. Seems to be working well for me.
— Rohail Hyatt (@rohailhyatt) March 19, 2021
صارف کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ کیا کوک سٹوڈیو اس سال بھی پلان کیا جا رہا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کوک سٹوڈیو 2021 کی منصوبہ بندی جاری ہے لیکن اس بار میں نہیں کر رہا ہوں۔