کراچی ( پبلک نیوز) چئیرمین نادرا کا کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے لیے احسن اقدام۔ شناختی کارڈ اور دستاویزات کا حصول ہوا اب اور آسان۔ کراچی اور حیدرآباد کے تمام سینٹرز ہفتے میں چھ دن کھلے رہیں گے۔ چئیرمین نادرا کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے نادرا سینٹرز میں روزانہ دو گھنٹے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے کہ اوقات کار صبح 8:00 بجے سے 6:00 بجے تک کر دیئے گے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا سینٹرز پر شہریوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔