یاد رہے کہ پاکستان بھر میں غیر مناسب مواد کی وجہ سے شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت ملک بھر میں مشہور زمانہ ٹک ٹاک اور اس کی ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا تھا۔Press Release: PTA has restored the services of TikTok on assurances of the Platform to control immoral / indecent content.
— PTA (@PTAofficialpk) November 19, 2021
پبلک نیوز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سروسز بحال کر دیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر اخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے والے پلیٹ فارم کی یقین دہانی پر ٹک ٹاک کی سروسز کو بحال کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے بھی ٹک ٹاک پر غیر قانونی مواد کو مانیٹر کرتی رہے گی۔