راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ ہوئی ہے،سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ، دہشت گردوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے بھی مارا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید مقابلے میں چار فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں لانس نائیک تبسم، سپاہی نعیم اختر ، سپاہی عبدالحمیداورسپاہی فرمان علی شامل ہیں۔