ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا کردار ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کو برباد کیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ہے یا نہیں، 26ویں ترمیم پاس ہونے جارہی ہے۔ آجائیں گے تو سب بچ جائیں گے ورنہ ترمیم تو ہوجائے گی۔ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ اگر سمجھتے ہو اٹھایا ہے تو جاؤں، سمجھ لو اٹھایا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الزامات پر اب کوئی وضاحت نہیں ہوگی، جس نے جو سمجھنا ہے، جو الزام لگانا ہے لگاتا رہے۔