لاہور(ویب ڈیسک) سرینا ہوٹل سے متعلق جھوٹ بولنا بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو مہنگا پڑ گیا . سوشل میڈیا صارفین نے ٹاپ ٹرینڈ بنا ڈالا.
تفصیلات کے مطابق بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ میرے انٹیلی جنس ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ کابل سرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر آئی ایس آئی اور پاکستان فوج کے لوگ رہ رہے اگر کہو تو میں یہ بھی بتا سکتا ہوں انہوں نے کیا آڈر کیا جس پر پاکستانی تجزیہ کار عبدالصمد یعقوب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ارنب میں نے چیک کیا کابل سرینا میں تو پانچواں فلور ہی نہیں ہے، اس کے صرف دو فلورز ہیں.
واضح رہے کہ ارنب گوسوامی اس سے قبل بھی جھوٹی خبروں کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں. سوشل میڈیا صارفین نے اس بار بھی بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لیا. اس حوالے سے ٹوئٹر پر #ArnabGoswami ٹرینڈ کر رہا ہے.
شاداب پیرزادہ نامی صارف نے سرینا ہوٹل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بالی وڈ کی فلمیں دیکھنے کے اثرات ہیں۔ آئی ایس آئی نے کابل میں سرینا ہوٹل کے دو نہ نظر آنے والے فلورز بنا لیے جو صرف ارنب گوسوامی دیکھ سکتے ہیں۔‘
شاداب پیرزادہ نامی صارف نے سرینا ہوٹل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بالی وڈ کی فلمیں دیکھنے کے اثرات ہیں۔ آئی ایس آئی نے کابل میں سرینا ہوٹل کے دو نہ نظر آنے والے فلورز بنا لیے جو صرف ارنب گوسوامی دیکھ سکتے ہیں۔‘ کابل سرینا ہوٹل #مارخور_کی_شکارگاہ pic.twitter.com/ylnpBhvP2z
— muhammad ijaz (@educationforfsd) September 19, 2021
محمد عبداللہ نامی صارف نے کہا دماغ سے خالی یہ بد مست ہاتھی کی طرح چیختا چنگھاڑتا ارنب گوسوامی ہے جس نے اپنے ٹاک شو میں جھوٹا دعویٰ کیا کہ سیرینا ہوٹل کابل کی پانچویں منزل پر پاکستانی خفیہ ادارے کے لوگ موجود ہیں جب کہ حقیقت میں سیرینا ہوٹل کابل کی محض 2 منزلیں ہیں!!
جھوٹا بھارتی میڈیا۔۔۔ دماغ سے خالی یہ بد مست ہاتھی کی طرح چیختا چنگھاڑتا ارنب گوسوامی ہے جس نے اپنے ٹاک شو میں جھوٹا دعویٰ کیا کہ سیرینا ہوٹل کابل کی پانچویں منزل پر پاکستانی خفیہ ادارے کے لوگ موجود ہیں جب کہ حقیقت میں سیرینا ہوٹل کابل کی محض 2 منزلیں ہیں!! pic.twitter.com/Xp8Pri6RcI
— Muhammad Abdullah???????? (@MImranist) September 19, 2021
انعم شیخ کا کہنا تھا کہ ارنب گوسوامی کو انٹیلیجنس سورسز کی نہیں ایک اچھے ریسرچر کی ضرورت ہے۔ارنب کے پاس common sense بھی موجود نہیں بالکل ایسے ہی جیسے سرینا ہوٹل کابل میں پانچویں منزل موجود نہیں
ارنب گوسوامی کو انٹیلیجنس سورسز کی نہیں ایک اچھے ریسرچر کی ضرورت ہے۔ ارنب کے پاس common sense بھی موجود نہیں بالکل ایسے ہی جیسے سرینا ہوٹل کابل میں پانچویں منزل موجود نہیں pic.twitter.com/bschXdHmee
— Anum Sheikh (@Anum_Elahi) September 19, 2021
فوکس لینڈ کے خود ساختہ جیمز بانڈ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی کے افسران کابل کے سرینا ہوٹل میں ففتھ فلور پر مقیم ہیں اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ انہوں نے ڈنر میں کیا کھایا؟ کابل سرینا صرف تین فلورز پر مشتمل ہے، گراؤنڈ، فرسٹ، سیکنڈ ???? RIP Intelligence! pic.twitter.com/e6HHEhRhjU
— Rana Azhar Kamal (@RanaAzharKamal1) September 19, 2021