کتے کے کاٹنے کی ویکسین بروقت کیوں نہ لگی، میڈیکل آفیسر معطل

کتے کے کاٹنے کی ویکسین بروقت کیوں نہ لگی، میڈیکل آفیسر معطل
اوچ شریف ( پبلک نیوز) رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) اوچ شریف میں کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے کو بروقت ویکسین نہ لگانے کا معاملہ، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے آفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ انکوائری کمیٹی تین روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کتے کے کاٹنے کا واقعہ بستی سیال میں پیش آیا۔ رات کے وقت میڈیسن سٹور بند ہونے کے باعث ویکسین نہ لگائی جا سکی۔ صبح متاثرہ بچے کو ویکسین لگا دی گئی۔ ہیلتھ سینٹر اوچ شریف میں ویکسین کا وافر سٹاک موجود ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔