(ویب ڈیسک ) بشری بی بی کے حاضر ہونے پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ بشری بی بی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔ بشری بی بی کے حاضر ہونے پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 342 کے سوال نامے کے جواب ریکارڈ کروا دیئے۔ عمران خان نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کیے جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا جبکہ بشرا بی بی نے عدالت کو بتایا کہ وہ کوئی گواہ پیش نہیں کرنا چاہتیں۔
بعدازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔