پبلک نیوز: سابق چئیرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ۔ ابصار عالم پر گولی انکے گھر کے باہر چلائی گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ پیغام میں بتایا ہے کہ سینئر صحافی ابصار عالم پر اس وقت گولی چلائی گئی جب وہ گھر کے باہر واک کر رہے تھے۔ گولی ابصار عالم کے پیٹ میں لگی۔
انھوں نے مزید لکھا کہ اس وقت ان کی حالت stable تو ہے مگر ہسپتال میں آپریٹ ہو رہا ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں انھوں نے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔