سعودی عرب میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

سعودی عرب میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

ریاض (پبلاک نیوز) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ستر نئے مریض آ گئے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ستر نئے مریض سامنے آئے۔ کورونا وائرس کے شکار 12 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ سعودی عرب میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سات ہزار سے زائد ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک چھ ہزار 846 اموقت ہوچکی ہیں۔ سب سے زیادہ مریض دارالحکومت ریاض جبکہ مکہ مکرمہ اور منطقہ شرقیہ میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔