حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرثانی کا فیصلہ

حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرثانی کا فیصلہ
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومت نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نہ کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی اتحادی حکومت نے الیکٹرول ریفارمز پر کام شروع کردیا ہے، اتحادی جماعتوں نے انتخابی اصلاحات پر مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئیں ہیں ، وزارت قانون نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم غریب ملک ہیں پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے، سفارتخانوں میں بھی اتنے بڑے پیمانے پر اور سیز ووٹنگ ممکن نہیں ہے،اورسیز ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کے لیے نشستیں مختص کرنے پر غور کر رہے ہیں۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔