لندن: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واجد شمس الحسن کے صاحبزادے ذوالفقار شمس الحسن سے ان کے والد واجد شمس الحسن کے انتقال پر تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے انتقال پر تعزیت کے لئے نارتھ ویسٹ لندن میں ان کے لواحقین کی رہائش گاہ گئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واجد شمس الحسن کے صاحبزادے ذوالفقار شمس الحسن سے ان کے والد واجد شمس الحسن کے انتقال پر تعزیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم واجد شمس الحسن کے صاحبزادے ذوالفقار شمس الحسن سے ان کی والدہ زرینہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واجد شمس الحسن اور زرینہ واجد شمس الحسن کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹٰی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم واجد شمس الحسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھیوں میں سے ایک تھے، واجد شمس الحسن مرحوم نے ہمیشہ بھٹو ازم کا ساتھ دیا، ان کی زندگی نظریاتی سیاسی کارکنوں کے لئے ایک مثال ہے، پاکستان پیپلزپارٹی واجد شمس الحسن کی سیاسی اور عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔