مظفر آباد : چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ۔ انوار الحق نے 52 کے ایوان میں 48 ووٹ حاصل کیے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مظفر آباد قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ۔ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ۔ سیکرٹری اسمبلی کے مطابق بلامقابلہ انتخاب ہونے کے باوجود قواعد کے مطابق ہی پولنگ کا عمل ہوگا ۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی ۔ عدالت نے سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی تھی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے کئے نااہل قرار دیا تھا ۔