پرویز الہٰی کا نام ECLمیں شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

پرویز الہٰی کا نام ECLمیں شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: پرویز الہٰی کا نام ECLمیں شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کرلیا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے، پرویز الہٰی عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News