فارم 47 کی حکومت نے دودھ پیتا بچہ بھی نہ چھوڑا،ہر جگہ ٹیکس لگایا، زین قریشی

فارم 47 کی حکومت نے دودھ پیتا بچہ بھی نہ چھوڑا،ہر جگہ ٹیکس لگایا، زین قریشی
کیپشن: Form 47 government did not leave even a milk-drinking child, taxed everywhere, Zain Qureshi

ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت نے دودھ پیتا بچہ بھی نہیں چھوڑا ہے۔ ہر فیلڈ میں ٹیکس لگایا گیا ہے۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر زین قریشی نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 حکومت نے ریلیف بجٹ کی بات کر کے ظلم کیا۔ ممبران کی مراعات میں اضافہ کر دیا گیا اور غریب کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ دودھ پیتا بچہ چھوڑا، نہ کوئی فیلڈ، ہر جگہ پر ٹیکس لگایا گیا۔ زراعت کے اوپر ٹیکس لگا کر ظلم کر دیا گیا ڈی اے پی بھی مہنگی کر دی گئی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مفاہمت کرنا چاہتا ہوں۔ مسلم لیگ ن کے قول اور فعل میں فرق ہے۔ پنجاب میں ہمارے اپوزیشن لیڈر کو نہ تقریر کرنے دی گئی۔ ہمارے اپوزیشن لیڈر سے گاڑی، سٹاف اور سب کچھ واپس لے لیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال اندر رکھنا ہے۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم سزا معطلی کی درخواستوں کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر