روز گار کے مواقع ، پنجاب حکومت کا نوجوانوں کیلئے بڑا سرپرائز

روز گار کے مواقع ، پنجاب حکومت کا نوجوانوں کیلئے بڑا سرپرائز

(ویب ڈیسک )   دستک سروسز کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کا عوام کی آسانی کے لئے احسن اقدام، پنجاب بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت ملازمت کے مواقع فراہم کردیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ  مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔مریم کی دستک پروگرام کی سروسز دس سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ   عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی ۔ دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا ۔پنجاب ڈیجیٹلئزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے، مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلیجنس سے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں لارے ہیں۔

لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دیں گے،دستک سروسز کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے۔

دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے اصل شناختی کارڈ، کم از کم عمر 18 سال، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور موبائل فون بما انٹرنیٹ ضروری ہے۔دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا لازم ہوگا۔  میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

Watch Live Public News