جناح ہاؤس حملہ کیس:علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جناح ہاؤس حملہ کیس:علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: جناح ہاؤس حملہ کیس:علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 79ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 79ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دے دیا۔ 

دوسری جانب اسد عمر اور فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم عدالت نے اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری کی درخواست منظورکر لی۔