ویب ڈیسک: فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 10 ڈالرز اضافے کے بعد 2512 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر آگیا۔