پبلک نیوز: ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنلز کل بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کوریا کے مدمقابل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرا سیمی فائنل انڈیا کے جاپان کے مابین کھیلا جائے گا۔ ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن کے سیمی فائنلزکل 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل پاکستان اور کوریا کے مابین 2:30 بجے دوپہر (پاکستان ٹائم) کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل انڈیا اور جاپان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق 5:00 بجے شام کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں اس میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپین ہیں۔ دونوں ٹیمیں اس ایونٹ میں تین بار چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔