پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئیں

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئیں
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بھی 15 لاکھ سے بڑھ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوئے اور ایک ہزار 644 نے کیسز سامنے آئے ۔ حالیہ اموات کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 9 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 320 تک پہنچ چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 63 ہزار 967 ، پنجاب میں چار لاکھ 98 ہزار 724 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 14 ہزار698 ، بلوچستان میں 35 ہزار 229 ، آزاد جموں و کشمیر میں 42 ہزار 599 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔