مسافرکی طبیعت خراب ہونےپرسعودی ایئرلائن کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

مسافرکی طبیعت خراب ہونےپرسعودی ایئرلائن کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: مسافرکی طبیعت خراب ہونےپرسعودی ایئرلائن کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک: سعودی ایئرلائن کی پرواز کو مسافر کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔  

تفصیلا ت کے مطابق ڈھاکہ سے ریاض کیلئے سعودی ایئر کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے،سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 805 نے صبح 7:30 بجے کراچی لینڈ کیا۔ 

ڈھاکہ سے روانگی کے بعد بھارتی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی لینڈنگ کی اجازت دی،کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے،سعودی طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے۔

میڈیکل ٹیم نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا، طبی امداد فراہم کی اور مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے کراچی کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر ہنگامی طور پر ریاض میں اتار لیا گیا تھا۔

Watch Live Public News