آصف زرداری صدر پاکستان اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے، اصولی اتفاق

آصف زرداری صدر پاکستان اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے، اصولی اتفاق

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اصولی اتفاق کرلیا گیا ہے کہ آصف زرداری صدر پاکستان اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا معاملہ،دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کا چھٹا دور آج اسلام آباد میں ہوگا۔ گزشتہ رات طویل اجلاس میں مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت پر قائل نہ کرسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی وفاقی اور پنجاب کابینہ میں عدم شمولیت مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہے، پیپلزپارٹی پہلے آئینی عہدوں کی متقاضی ہے، پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر شپ، پنجاب میں گورنر کا عہدہ مانگ لیا  ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   مسلم لیگ ن معاہدے کے بغیردونوں پوزیشن دینے کے تیار نہیں،  اس بات پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے کہ   آصف زرداری صدر پاکستان اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے۔

ذرائع کا دعوی ٰ ہے کہ چئیرمین سینیٹ مسلم لیگ ن سے ہوگا،  ن لیگ  نے پیپلز پارٹی کو کے پی میں گورنر شپ دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ  پنجاب سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے مرحلے پر پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں وزارتیں نہیں لےگی جبکہ  ن لیگ کی جانب سے  کابینہ میں شمولیت پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی  نے پنجاب میں ن لیگ کے برابر ترقیاتی فنڈز کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مذاکرات کا چھٹا دور آج ہوگا،فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کرینگے ، پاور شئیرنگ فارمولے کا مسودہ بھی پھر زہر بحث آئے گا۔

Watch Live Public News